امریکہ میں کوئلے کی کان کی ایک سابق عہدیدار کو ایک سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالرجرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں یہ سزا 2010 میں امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں کان میں ہوئے ایک دھماکے میں ملوث ہونے کے جرم میں دی گئی ہے جس میں 29 کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔
میسی انرجی کمپنی کے سابق سربراہ 66 سالہ ڈان بلیکنشپ پر ارادی طور پر کارکنوں کی صحت اور تحفظ کے معیار کی خلاف ورزی کی سازش میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
right;">گزشتہ سال تین دسمبر کو ایک جیوری نے انہیں اس جرم کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ بدھ کو امریکہ کے ایک ضلعی جج نے انہیں اس جرم کے تحت دی جانے والی قید اور جرمانے کی زیادہ سے زیادہ سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق مغربی ورجینیا میں ایک کان میں دھماکا خراب اور پرانے آلات کی وجہ سے آگ لگنے کے سبب ہوا تاہم بلیکنشپ اس الزام کو مسترد کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ دھماکا کان میں موجود قدرتی گیس کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ "ہر ایک کے لیے یہ جاننا اہم ہے کہ میں اس جرم کا ذمہ دار نہیں ہوں"۔